جئے پور ۔24۔دسمبر ۔راجستھان کے وزیر اعلی عہدہ کا حلف لینے کے بعد اشوک گہلوت حکومت کے کابینہ نے حلف لے لیا ہے۔ آج پیر کے روز گہلوت حکومت کے 23 وزراء نے حلف لیا۔ ان میں 13 کابینہ اور 10 ریاستی وزراء شامل ہیں ۔ کانگریس کے اسٹیٹ انچارج اویناش پانڈے نے وزیر بنائے جانے والے قانون سازوں کو اتوار کے روز فون کر کے اس کی اطلاع دی تھی۔پیر کے روز حلف لینے والے وزراء میں بیڈی کلا، رگھو شرما، شانتی دھاری وال، لال چند کٹاریہ، پرمود جین بھایا، پرسادی لال مینا، وشویندر سنگھ، ہریش چودھری، رمیش مینا، ماسٹر بھنور لال، پرتاپ سنگھ کھاچریاواس، ادےلال انجنا اور صالح محمد شا مل ہیں۔
وزرا۶ کی فہرست ۔
