سلمان خان اور شاہ رخ پھر ایکبار فلم میں ایکساتھ

ممبٸی ۔4۔نومبر ۔بالی ووڈ میں جہاں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو ایک دوسرے کا دشمن بتایا جاتا تھا وہیں ب ان دونوں کی دوستی سرخیوں میں ہے۔ حال ہی میں سلمان ، شاہ رخ کی فلم ‘زیرو’ کا پرموشن کرتے نظر آئے تھے۔ ایسے میں دونوں کے مداحوں کیلئے ایک اچھی خبر سامنے آرہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں میگا اسٹار ایک بار پھر ایک فلم میں نظر آئیں گے۔مڈ ۔ ڈے کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور شاہ رخ خان فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی ایک فلم میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ خبروں کی مانیں تو سنجے سال 1991 میں آئی قدآور فنکار فنکار دلیپ کمار اور راج کمار کی فلم ” سودا گر ” کا ری میک بنا رہے ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ اور سلمان ،دلیپ کمار اور راج کمار کی جگہ لے سکتے ہیں۔ فی الحال خبریں ایسی بھی ہیں کہ اس فلم کی شوٹنگ کی شروعات سال 2019 کے آخر میں شروع ہو سکتی ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading