” سقوطِ حیدرآباد کی تاریخ” مضمون نویسی کا مقابلہ, لیکچرر حبیب مسعود علی کو اول انعام

ناندیڑ:(راست )مؤرخہ 15 ستمبر 2024 کو انور گارڈن، حیدر باغ، ناندیڑ میں ایک جلسہ عام بعنوان "سقوطِ حیدرآباد تاریخ کے آئینے میں” منعقد ہوا۔ اس جلسے میں انعام الرحمن غیور صاحب، آزاد جرنلسٹ پرنٹ اینڈ میڈیا حیدرآباد، جناب فیض الباری، صحافی حق میڈیا دہلی، اور گلبرگہ سے تشریف لائے مہمان مقررین کے علاوہ مقامی مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید برآں، نوجوان نسل کو تاریخ کے سیاہ و روشن واقعات سے باخبر رکھنے میں اساتذہ ہی کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، اس سلسلے میں اساتذہ، علماء، ائمہ، اور حفّاظ کرام کے مابین ‘سقوطِ حیدرآباد کی تاریخ” پر مضمون نویسی کا مقابلہ ہوا۔اس مقابلے میں مدینتہ العلوم جونیئر کالج کے لیکچرر حبیب مسعود علی نے پہلا انعام حاصل کیا۔

انہیں بطور انعام 20 ہزار روپے، مومنٹو، اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔حبیب مسعود علی مراٹھواڑہ کی علمی و ادبی شخصیت معروف شاعر محمود علی سحرؔصاحب کے ہونہار فرزند ہیں۔ وہ کہنہ مشق نثر نگار اورہردلعزیز معلم ہیں۔

 ان کی اس کامیابی پر روز نامہ ورق تازہ کے مدیر اعلی محمد تقی صاحب ،عبدالسلام صاحب ،قاضی اطہر الدین صاحب ،محمدخورشید احمد صاحب ،محمد نقی شاداب صاحب ،محمد مظفرالدین ٗعبدالملک نظامی صاحب ٗارشاداحمدصاحب ٗ عبدالعلیم اسرارٗڈاکٹر عبدالرافع وادارہ ورق تازہ کے علاوہ مدینتہ العلوم ہائی اسکول کی صدرمعلمہ ٗ تمام ساتھی اساتذہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور دوست احباب نے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading