سعودی میں ملازم کی تنخواہ روکنے یا تاخیر پر جرمانے کی تجویز

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے قانون محنت اور اس کے لائحہ عمل کی خلاف ورزی کی صورت میں آجر کے لیے مقرر سزاؤں کی قرارداد کا مسودہ جاری کیا ہے۔ اس میں اجیر کی تنخواہ تاخیر سے دینے کی سزا بھی تجویز کی گئی ہے۔سیدتی کے مطابق’ ملازمین کی تنخواہیں اور ان کے مختلف حقوق مقررہ وقت پر ان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع نہ کرانے، تنخواہ روکنے یا اس کا کچھ حصہ دبانے کو قانون محنت کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے‘۔ وزارت افرادی قوت نے واضح کیا ہے کہ اگر دس سے کم ملازم والے ادارے کے مالک نے تنخواہ وقت پر ادا نہ کی یا اس کا کچھ حصہ ناحق روک لیا تو ایسی صورت میں اس پر 3 ہزار ریال جرمانہ ہوگا‘۔’دس سے زیادہ ملازم والے ادارے کے مالک پر جرمانہ 5 ہزار ریال ہوگا۔ جتنے ملازمین کی تنخواہوں میں گڑبڑ ہوگی اسی حساب سے جرمانہ بڑھتا چلا جائے گا‘۔

Leave a comment