ریاض، 16جون . سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن السعود نے اتوار کوکہا کہ ان کا ملک کسی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن وہ کسی طرح کی دھمکی سے ڈرنے والا بھی نہیں ہے۔مسٹر سعود نے الشرق الاوسط اخبار کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارا ملک کسی سے جنگ نہیں چاہتا لیکن ہم اپنے لوگوں کو دی جانے والی کسی طرح کی دھمکی سے ڈرنے والے بھی نہیں ہیں او راپنی خودمختاری اور ضروری مفادات کے لئے کوئی سمجھوتہ بھی نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اس علاقہ میں ایران نے جو اڑیل پن دکھایا ہے اس پر بین الاقو امی برادری کو سخت موقف اختیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے ملک کے امریکہ کے ساتھ اہم تعلقات ہیں او روہ اس علاقہ میں سیکورٹی اور استحکام لانے میں اہم عنصر ہے۔سعودی صحافی جمال خشوگی کی وحشیانہ قتل پر انہوں نے کہاکہ اس معاملہ میں سعودی عرب پورا انصاف اور جوابدہی چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جو بھی فریق اس مسئلہ پر سیاست کرنا چاہتا ہے اسے ایسا نہیں کرناچاہئے اور یہاں کی عدالت کو وہ ثبوت دینے چاہئیں جو انصاف دلانے میں مددگار ثابت ہوں۔