سشیل چندر نئے الیکشن کمشنرہوں گے

نئی دہلی: ریوینیو سروس (آئی آرایس) کے سابق افسر سشیل چندرا کونیا الیکشن کمشنرمقررکیا گیا ہے۔ سشیل چندرکو الیکشن کمشنر مقرر کرنے کا اعلان جمعرات کو کیا گیا۔ وہ 1980 بیچ کے افسر ہیں۔ذرائع کے مطابق ان کی تقرری کے بارے میں باضابطہ اعلان جلد ہی کیا جاسکتا ہے۔ سشیل چندر کی تقرری کو صدر جمہوریہ کی منظوری مل چکی ہے۔ انہیں ا س سے قبل گزشتہ سال ایک سال کی توسیع دی گئی، جو کہ اس سال 31 مئی تک تھی۔ان کی تقرری عہدے کا چارج سنبھالنے کے دن سے شمار کی جائے گی۔ اے پی راوت کے دسمبر میں سبکدوش ہونے اورسنیل اروڑہ کوچیف الیکشن کمشنربنائےجانے کےبعد سے تین رکنی الیکشن کمیشن میں ایک عہدہ خالی تھا۔ سشیل چندر کی تقرری اس خالی عہدے کو بھرنے کے لئے کی گئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading