وجئے واڑہ ،15۔فروری (پی ایس آئی)آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں موبائل فون سے بھرے ایک ٹرک کو ڈاکوؤں نے نشانہ بنا لیا نامعلوم بدمعاشوں نے ہائی وے پر ٹرک ڈرائیور کو مارا پیٹا اور مال لے کر چپت ہو گئے ٹرک میں بھرے موبائل فون کی قیمت ایک کروڑ روپے تھی۔پولیس نے واقعہ کی معلومات دیتے ہوئے بتایا، ‘موبائل سے بھرا ٹرک نیلور کے شری سٹی سے کولکاتہ کی طرف جا رہا تھا صبح کے وقت یہ واقعہ اس وقت ہوا جب ڈرائیور نے آرام کرنے کے لئے ٹرک کو ہائی وے کنارے روکا تھا اسی وقت 4 کی تعداد میں آئے بدمعاشوں نے ڈرائیور کو پیٹنے کے بعد اسے درخت سے باندھ دیا ‘پولیس نے بتایا، ‘یہ واقعہ ضلع کے دگادارتھی گاؤں کے قریب ہائی وے پر ہوا ٹرک میں شائومی کمپنی کے موبائل فون تھے، جن کی قیمت ایک کروڑ روپے کی تھی ڈاکوؤں نے بعد میں گاڑی کو گووراورم گاؤں کے قریب روکا اور کسی دوسرے ٹرک میں تمام موبائل فونز کو ٹرانسفر کر دیا اور نکل گئے صبح ہونے پر جب لوگوں نے ٹرک ڈرائیور کو درخت سے بندھے دیکھا تب پولیس کو اطلاع دی ‘
واقعہ کی معلومات ملنے پر ایکشن میں آئی پولیس ڈاکوؤں کے سراغ لگانے میں مصروف ہے پولیس کا خیال ہے کہ اس لوٹ کو مکمل پلاننگ کے ساتھ انجام دیا گیا ہے اور اس میں کمپنی کے ہی کسی اندر کے آدمی کا ہاتھ ہونے کے امکان سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ہے پولیس نے بتایا کہ ٹرک میں رکھے تمام موبل فون کی قیمت 6 ہزار سے 14 ہزار کے درمیان تھی اس معاملے میں ڈکیتی کا کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے