سری لنکا: صدر سے استعفے کا مطالبہ، پرتشدد مظاہرے، کرفیو نافذ

کولمبو:سنگین اقتصادی بحران سے دوچار سری لنکا میں ہزاروں افراد نے صدر گوٹابایا راجاپکسے سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے پرتشدد مظاہرے کیے۔ پولیس نے صورت حال پر قابو پانے کے لیے کولمبو میں غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔

سری لنکا گزشتہ کئی ہفتوں سے شدید اقتصادی بحران سے دوچار ہے۔جمعرات کی شام کو لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا اور پانچ ہزار سے زائد افراد دارالحکومت کولمبو میں ایوان صدر کے قریب جمع ہوگئے۔ وہ صدر گوٹابایا راجاپکسے سے استعفی کا مطالبہ کررہے تھے۔

مظاہرین پر قابو پانے کے لیے نیم فوجی دستے طلب کرلیے گئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم ایک زخمی شخص کی حالت نازک ہے۔

Leave a comment