چنڈی گڑھ: پنجاب میں کانگریس کے رکن اسمبلی اور سابق وزیرنوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور صاحب راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ریاستی حکومت سے اجازت مانگی ہے ۔
امرتسرمشرق اسمبلی سیٹ سے منتخب مسٹر سدھو نے وزیراعلی کیپٹن امرندر سنگھ کو ہفتہ کے روز خط لکھ کر یہ اجازت مانگی ہے ۔انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ آپ کے علم میں میں (نوجوت سنگھ سدھو)یہ بات لانا چاہتاہوں کہ پاکستان حکومت نے مجھے 9نومبر کو کرتارپور صاحب راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعوکیاہے ۔ایک ادنی سکھ کی حیثیت سے میرے لیے یہ عزت افزائی کا موقع ہوگا کہ میں تاریخی موقع پر باباگرونانک دیوجی کے مقدس دربار میں متھاٹیک سکوں اور اپنی روایت کو نبھا سکوں ۔
انھوں نے خط میں وزیراعلی سے درخواست کی ہے کہ انھیں اس مبارک موقع پر پاکستان جانے کی اجازت دی جائے ۔ واضح رہے کہ پچھلے سال پاکستان کی طرف سے کرتار پور گلیارے کے سنگ بنیاد میں شرکت کے وقت جب سدھو وہاں گئے تو پاکستان کے فوجی سربراہ قمر جاوید باجوا کے ساتھ گلے ملنے پر اچھا خاصا تنازعہ پیداہوگیاتھا۔

سکھ فرقہ کے پہلے گرو نانک دیو کی 550ویں جینتی کے موقع پر منائے جارہے پرکاش اتسو کے موقع پر یہ کوریڈور کھولاجارہاہے ۔گرونانک دیونے اپنی زندگی کےآخری ایام یہاں گزارے تھے ۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
