ممبئی:9دسمبر ( ورقِ تازہ نیوز) حکومت مہاراشٹر کے ریاست کے سال 2026ءکے لئے جملہ 24 دنوں کی عام تعطیلات کے علاوہ بھائی بیج ( دیوالی) کی ایک زائد تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ بھائی بیج کی 11نومبر 2026 ءکو تعطیل رہے گی۔
اعلان کردہ تعطیلات میں اہم تہوار اور قومی دنوں کی شمولیت ہے۔ یہ تعطیلات مہاراشٹر کے تمام سرکاری دفاتر، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کونسل، ضلع پریشد، پنچایت سمیتی اور گرام پنچایتوں کے دفاتر کے لئے ہوگی۔ علاوہ ازیں یکماپریل 2026ءکو صرف بینکوں کو تعطیل رہے گی۔
سال 2026ء کی مکمل تعطیلات کی فہرست درج ذیل ہے:
یوم جمہوریہ: 26 جنوری، پیر
مہا شیو راتری: 15 فروری، اتوار
چھترپتی شیواجی مہاراج جینتی: 19 فروری، جمعرات
ہولی (دوسرا دن): 3 مارچ، منگل
گڈی پڑوا: 19 مارچ، جمعرات
رمضان عید (عید الفطر): 21 مارچ، ہفتہ
رام نوامی: 26 مارچ، جمعرات
مہاویر جینتی: 31 مارچ، منگل
گڈ فرائیڈے: 3 اپریل، جمعہ
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جینتی: 14 اپریل، منگل
مہاراشٹر ڈے: 1 مئی، جمعہ
بدھ پورنیما: 1 مئی، جمعہ
بکری عید (عید الاضحی): 28 مئی، جمعرات
محرم: 26 جون، جمعہ
یوم آزادی: 15 اگست، ہفتہ
پارسی نیا سال (شہنشاہی): 15 اگست، ہفتہ
عید میلاد النبی: 26 اگست، بدھ
گنیش چترتھی: 14 ستمبر، پیر
مہاتما گاندھی جینتی: 2 اکتوبر، جمعہ
دسہرا: 20 اکتوبر، منگل
دیوالی اماوسیا (لکشمی پوجن): 8 نومبر، اتوار
دیوالی (بالی پرتیپدا): 10 نومبر، منگل
گرو نانک جینتی: 24 نومبر، منگل
کرسمس: 25 دسمبر، جمعہ
اس کے علاوہ، بینکوں کے لیے سالانہ اکاؤنٹس کی کلوزنگ کے لیے 1 اپریل 2026ء بروز بدھ کو ایک علیحدہ چھٹی ہوگی۔