مہاراشٹرمیں حلقہ انتخاب ( پربھاگ) کے مطابق 27دسمبر کو قطعی ووٹرس لسٹ کی اشاعت

ممبئی:9دسمبر( ورق تازہ نیوز) ریاستی الیکشن کمیشن کے مراسلہ مورخہ 9دسمبر 2025ءکے مطابق ریاست کی 29 میونسپل کارپوریشنوں میں ووٹروں کی فہرست کا پروگرام 2025ءشائع کردیا گیا ہے۔ ابتدائی ووٹر لسٹ پر اعتراضات داخل کرنا اور اُن کی جانچ پڑتال کرکے قطعی لسٹ تیار کرنا اور اُسے شائع کرنے کی آخری تاریخ 15دسمبر 2025ءمقرر کی گئی ہے جبکہ پہلے یہ تاریخ 10

دسمبر 2025ءتھی۔ اسی طرح پولنگ بوتھس کی لسٹ تیار کرکے شائع کرنے کی قطعی تاریخ 20دسمبر 2025ءمقرر کی گئی ہے جبکہ پہلے یہ تاریخ 15دسمبر 2025ءتھی۔ حلقہ انتخاب ( پربھاگ) کے مطابق ووٹر لسٹ کا پروگرام ریاستی الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔ واضح ہو کہ ریاست کی 29میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات سال 2025ءکی سرکاری سطح پر تیاریاں اور سرگرمیاں بے حد تیز ہوگئی ہیں۔ ان 29 کارپوریشنوں میں اورنگ آباد، پربھنی، ناندیڑ کا بھی شمار ہے۔ سیاسی پارٹیوں نے بھی اپنے اُمیدواروں کے ناموں کو قطعیت دینا شروع کردیا ہے۔

مہاراشٹر میں اصل مقابلہ بی جے پی، شیوسینا (شندے)، راشٹروادی کانگریس (اجیت پوار) محاذ اور کانگریس کے درمیان ہورہا ہے۔ جبکہ مجلس اتحادالمسلمین اور ونچیت بہوجن اگھاڑی بھی الیکشن لڑنے کی پوری تیاری میں ہے۔ کانگریس پارٹی فی الحال ایک کمزور پارٹی بتلائی جارہی ہے کیونکہ اس نے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی انتخابات میں نہایت ہی خراب مظاہرہ کیا تھا۔ واضح ہو کہ ریزرویشن سیٹوں کے تعین کو لے کر سپریم کورٹ نے فیصلہ صادر کردیا تھا کہ 31جنوری 2026ءتک ریاست کی تمام میونسپل کارپوریشنوں، ضلع پریشد، اور پنچایت سمیتیوں کے عام انتخابات منعقد ہونالازمی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading