سال کا آخری سورج گرہن آج، کتنے بجے لگے گا، کتنی دیر رہے گا اور کہاں دکھائی دے گا؟ جانیے تفصیل

نئی دہلی، 21 ستمبر ۔سال 2025 کا آخری سورج گرہن آج لگے گا۔ یہ ایک جزوی سورج گرہن ہوگا۔ بھارتی وقت کے مطابق یہ گرہن رات 10 بجکر 59 منٹ پر شروع ہوگا، اس کا درمیانی وقت رات 1 بجکر 11 منٹ پر ہوگا جبکہ اس کا اختتام صبح 3 بجکر 23 منٹ پر ہوگا۔ تاہم یہ فلکیاتی مظہر بھارت میں نظر نہیں آئے گا کیونکہ اس وقت بھارت میں رات ہوگی۔

کہاں کہاں نظر آئے گا سورج گرہن؟
یہ گرہن زیادہ تر جنوبی نصف کرے کے علاقوں میں دکھائی دے گا، جن میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انٹارکٹیکا اور کچھ بحرالکاہل کے جزائر شامل ہیں۔ چونکہ بھارت میں یہ گرہن نظر نہیں آئے گا، اس لیے یہاں سوتک کا اثر بھی نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ عموماً گرہن سے 12 گھنٹے پہلے سوتک شروع ہو جاتا ہے۔

سورج گرہن کیوں لگتا ہے؟
سورج گرہن ایک حیرت انگیز فلکیاتی واقعہ ہے۔ جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان آ جاتا ہے اور سورج کو جزوی یا مکمل طور پر ڈھانپ لیتا ہے تو سورج گرہن لگتا ہے۔
مذہبی عقیدے کے مطابق سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب راہو اور کیتو سورج کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں، جس سے کچھ وقت کے لیے سورج کی روشنی زمین تک نہیں پہنچ پاتی۔

سورج گرہن کی اقسام

1. کلی سورج گرہن: جب چاند سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لیتا ہے اور دن میں کچھ وقت کے لیے اندھیرا چھا جاتا ہے۔

2. جزوی سورج گرہن: جب چاند سورج کے صرف کچھ حصے کو ڈھانپتا ہے۔

3. حلقہ نما سورج گرہن: جب چاند سورج کو مکمل طور پر ڈھانپنے میں چھوٹا رہ جاتا ہے اور سورج کے کناروں پر روشنی کا دائرہ دکھائی دیتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading