سابق بحریہ افسر کے ساتھ مار پیٹ کا معاملہ: شیو سینکوں کی ضمانت پر بی جے پی کا مظاہرہ، پھر گرفتاری کا مطالبہ

ممبئی: مہاراشٹرا میں بحریہ کے سابق افسر مدن شرما کو زدوکوب کرنے والے شیوسینکوں کو ضمانت دئیے جانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور سابق بحریہ افسر کی بیٹی نے ممبئی کے ایڈیشنل پولیس کمشنر کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور پھر سے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دراصل ، ریاستی حکومت کے خلاف سوشل میڈیا مواد کو شیئر کرنے پر شیوسینک ناراض ہو گئے تھے اور انہوں نے سابق بحریہ افسر مدن شرما کو بری طرح پیٹا ۔ معاملہ ممبئی کے سمتا نگر پولیس اسٹیشن کا ہے ، یہیں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جمعہ کی شام ، ناراض شیو سینکوں نے سابق بحریہ کے افسر مدن شرما کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے کارٹون کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی وجہ سے مار پیٹ کی ۔ اداکارہ کنگنا راناوت نے شیوسینکوں کی اس غنڈہ گردی کو شرمناک قرار دیا۔
بتادیں کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے پر بنے ایک کارٹون کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر سانجھا کرنے کے لئے بحریہ کے سابق افسر سے مار پیٹ کرنے کے معاملے میں ہفتے کے روز شیوسینا کے چھ مبینہ کارکنوں کوضمانت دے دی گئی ہے ۔ جمعہ کے روز ریٹائرڈ افسر مدن شرما (62) پر ہوئے حملے کی ایک ویڈیو بھاجپا کے مقامی ایم ایل اے اتل بھات کھلکر نے ٹویٹر پوسٹ کی تھی جس کے بعد چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ کاندیولی پولیس اسٹیشن میں شیوسینا کارکنوں کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔
ریاستی قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے نیتا ، پروین دریکر بھات کھلکر اور متاثرہ پریوار کے ممبران نے کاندیولی میں اے سی پی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 326 ، 452 اور 450 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ یہ غیر ضمانتی دفعات ہیں ۔ پاٹل نے مظاہرین کو بتایا کہ ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 325 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ، جو کہ قابل ضمانت جرم ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ آئی پی سی کے سیکشن 325 کے تحت کل چھ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ کووڈ- 19 کے مد نظر انہیں ضمانت مل گئی۔ کوئی سیاسی دباؤ نہیں تھا۔ مجھے نہیں لگتا کہ دفعہ 326 نافذ کی جاسکتی ہے کیونکہ اس دفعہ کو تیز ہتھیاروں کے استعمال کے لئے لگایا جاتا ہے ۔