ریاستی یوتھ ایوارڈ کے لئے درخواستیں مطلوب

ناندیڑ: 31 جنوری(ورق تازہ نیوز): ریاستی یوتھ ایوارڈ کے لئے نوجوانوں یا یوتھ ڈیولپمنٹ کے کام کرنے والی تنظیموں کی گزشتہ تین سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور ریاستی یوتھ ایوارڈ برائے 2023-24 کے لئے درخواستیں ہفتہ 15 فروری 2025 تک ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر آفس میں جمع کرائی جائیں گی۔

قومی اور ریاستی تعمیر میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے اور بڑی تعداد میں نوجوان طبقہ اور تنظیمیں ریاست میں سماجی کام کر رہی ہیں۔ نوجوانوں میں موجود پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، ان کے سماجی کاموں کو فروغ دینا، ان کی تعریف کرنا ضروری ہے۔ ریاستی یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کے سماجی کاموں کی تعریف کرنے کے لئے ریاستی یوتھ ایوارڈ حکومت کے فیصلے 12 جنوری 2013 کے مطابق دیے جاتے ہیں۔

سال 2023-24 میں ریاستی سطح پر ریاستی یوتھ ایوارڈ کو اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے علاقائی سطح کے مطابق ہر علاقے سے 1 نوجوان، 1 نوجوان لڑکی اور 1 رجسٹرڈ تنظیم کو دیا جائے گا۔ اس ایوارڈ کی شکل نوجوانوں کو 50 ہزار روپے نقد، تنظیم کو 1 لاکھ روپے نقد، تعریفی سند اور اعزاز نشان ہو گی۔درخواست کا نمونہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر آفس یاhttps://sports.maharashtra .gov.in پر دستیاب ہوگا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading