ریاستی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین مناف حکیم کی کانگریس میں شمولیت

ممبئی:20نومبر (ورق تازہ نیوز ریاستی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین مناف حکیم اور انکاو¿نٹر اسپشلسٹ روندر آنگرے آج یہاں ریاستی کانگریس کے صدر اشوک چوہان کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر ایم ایل اے بھائی جگتاپ، ایم ایل اے وجاہت مرزا، ریاستی جنرل سکریٹری سچن ساونت وپرتھوی راج ساٹھے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے مناف حکیم نے کہا کہ ملک میں فرقہ پرست طاقتوں سے مقابلہ کرنے کے لئے جب تمام سیکولر پارٹیوں کے اتحاد کی کوشش ہورہی ہے، ایسے میں فرقہ پرست بی جے پی کے موقف کی تائید کرنے والے کسی بھی بیان سے ہم متفق نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں انصاف دینے میں کانگریس ہی واحد پارٹی ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ فرقہ پرست طاقتوں سے صرف کانگریس ہی مقابلہ کرسکتی ہے، اسی لئے آج میں اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ممبئی سمیت مراٹھواڑہ، مغربی مہاراشٹر، ودربھ وکوکن کے بھی تمام کارکنان ہیں جو راشٹروادی کانگریس پارٹی کی بنیاد رکنیت سے مستعفی ہوکر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔انکاو¿نٹر اسپشلسٹ روندر آنگرے بھی اپنے حامیوں کے ساتھ اس موقع پر کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ وہ تھانے ضلع بی جے پی کے جنرل سکریٹری کے طور پر کام کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے رافیل طیارہ خریداری میں بدعنوانی کرکے فوجیوں کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی اپنا گھر بار اور اپنے اہلِ خانہ کوچھوڑ کر سرحد پر جاکر ملک کی حفاظت میں دشمن کی گولیاں کھاتے ہیں، اپنی جانیں دتے ہیں اور زخمی ہوتے ہیں۔ مودی حکومت رافیل میں بدعنوانی کرکے ان فوجیوں کی توہین کی ہے، جس کی وجہ سے میں نے آج بی جے پی کو خیرباد کہہ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading