رِندھا گینگ کا رکن آکاش سنگھ گاڑی والے گرفتار‘ 19 ستمبر تک پولس کسٹڈی

ناندیڑ: 10ستمبر (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع اور پنجاب میں دہشت پھیلانے والے ہرویندرسنگھ عرف رندھا ولد چرن سنگھ سندھو ساکن گیٹ نمبر5 شہید پورہ ناندیڑ اور اسکے ساتھی آکاش سنگھ جگت سنگھ گاڑی والے عمر 30سال ساکن مگن پورہ ناندیڑ کوگرفتار کرنے کیلئے ایس پی وجئے کمارمگر کی ہدایت پر دھنجے پاٹل ڈی واے ایس پی اتوارہ سب ڈویژن نے اپنے ساتھ موجود پولس دستہ کے آفیسر سنیل نکاڑجے ‘ پولس کانسٹیبل شنکر نلبے ‘ محمدغوث صمدانی ‘ وینکٹ گنگلوار ‘ محمد علیم ‘سیدستار‘شیواجی ڈون گاوے گجانن پائناپلے ‘ پریم چند‘ایکناتھ شرساگر‘منوج نلاولے ‘ نے پنجاب ریاست روپ نگر جیل سے آکاش سنگھ گاڑی والے کو حراست میں لیا۔

آکاش کے خلاف ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں جرم نمبر 186/ 2016 دفعات 396‘ 302‘147‘149‘ 120(B)‘معاون دفعہ 3.4/25درج ہے۔اس معاملے میں بچوترسنگھ بابوسنگھ مالی کو فائرئنگ کرکے قتل کیا گیاتھا ۔اس کے علاوہ وزیر آباد پولس اسٹیشن میں جرم نمبر 244/2017مکوکاکی دفعہ 3(i)(ii)معاون دفعہ 384‘ 387‘ 386 ‘34 اور 3/25اور وزیر آبادپولس اسٹیشن میں مزید دو مقدمات درج ہیں.

اور دیہی پولس اسٹیشن میں دفعہ 302‘ 397‘ 34 کے تحت قتل کامقدمہ درج کیا گیا ہے ۔آج پولس نے دیہی پولس اسٹیشن کیس کے سلسلے میں مکوکا عدالت میں پیش کیاگیا ۔

جہاں پرجج نے 10دنوں تک یعنی 19ستمبر تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیجاگیا ہے ۔ پولس کا کہنا ہے کہ گاڑی والے سے ناندیڑضلع میں انجام دئےے گئے دیگر جرائم کے بارے میںاہم معلومات حاصل ہوسکتی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading