ناندیڑ:27/ مئی ۔ (ورقِ تازہ نیوز) مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری اینڈ ہائر سکینڈری ایجوکیشنل بورڈ کی جانب سے مارچ 2024 میں منعقدہ دسویں جماعت کے امتحان میں علینہ گوہر بنت محمد نقی شاداب ،مدیر روزنامہ ورق تازہ ناندیڑ نے 94.20 فیصد نشانات حاصل کرکے اپنے خاندان ، رشتہ داروں اور ضلع ناندیڑ کا نام روشن کیا ہے ۔انھوں نے( امتحان سیٹ نمبر L942705) مضمون اردو میں 100 میں سے95, مراٹھی 84, انگریزی 92,ریاضی 92, سائینس اینڈ ٹیکنالوجی 97اور سوشل سائنس میں 95 نشانات اس طرح جملہ 500 میں سے 471 نشانات حاصل کئے۔
بورڈ کے اصول کے مطابق یہ فیصد پانچ مضامین کے نشانات پر نکالا جاتا ہے۔اقراء اسکول ناندیڑ کی طالبہ علینہ گوہر نے اپنے اسکول میں بھی ٹاپ کیا ہے اورانکا رینک اول آیا ہے۔انھوں شہر کے معروف تعلیمی ادارے ریڈینٹ کلاسز میںبھی خصوصی کوچنگ حاصل کی۔وہ معروف یوٹیوبر غفران نبیل (نبیل ویلاگ )کی بڑی بہن اور سینیئر صحافی و ادیب محمد تقی کی پوتری ہیں۔
ان کے ایک چچا ڈاکٹر محمد شارق ماہر امراض اطفال اور چاچی ڈاکٹر فرح تحسین ہاشمی گورنمنٹ میڈیکل کالج ناندیڑ میں درس و تددیس کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ایک چاچا محمد شافع اورنگ اباد میں انجینیئر (بی ای۔پروڈیکشن۔)ہیں.محمد تقی کی فیملی میں جملہ سات ڈاکٹرز اور چار انجینئر ہیں۔
علینہ گوہر کے افراد خاندان نے اقراء ہائی اسکول کی صدر معلمہ ، تمام معلمات وہ معلمین ،ریڈینٹ کلاسز کے انتظامیہ کے ذمہ داران الطاف حسین ،محمد صمیم، ڈاکٹر صدیق، فاروق احمد اور تمام معلمات و اساتذہ کرام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔