رنویر سنگھ سے شادی کے بعد دیپیکا کا کیا منصوبہ ہے ‘جانئے

ممبئی:27اکتوبر۔(ایجنسیز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی اس وقت بالی ووڈ کی سب سے بڑی خبر ہے۔ ہر طرف ان کی شادی کے وینو سے لے کر کھانے پینے کے مینو تک پر مداح نظر رکھے ہوئے ہیں ، لیکن اس درمیان دیپیکا کے دل میں کیا کچھ چل رہا ہے ، کیا آپ نے سوچا ؟۔ اگر نہیں سوچا ہے ، تو آج ہم کو بتادیتے ہیں کہ رنویر سے شادی سے پہلے دیپیکا کیا سوچ رہی ہیں ؟۔ایک انٹریو میں دیپیکا نے بتایا کہ میں اپنی شادی کو لے کر کافی ایکسائٹیڈ ہوں ، ٹھیک اسی طرح سے جس طرح کوئی نئی فلم سائن کرنے سے پہلے ہوتی ہوں ، دوسری لڑکیوں کی طرح میں نے بھی ہمیشہ اپنی شادی کے بارے میں سوچا تھا۔ دیپیکا نے کہا کہ میں سوچتی تھی کہ جب بھی شادی ہوگی ، کافی ایکسائٹنگ ماحول ہوگا اور ہونا بھی چاہئے۔ مجھے سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ زندگی ( شادی کے بعد ) کیوں بدلنی چاہئے۔دیپیکا نے بتایا کہ میں نے اپنی والدین کو اپنے رشتے کو بخوبی نبھاتے ہوئے دیکھا ہے۔ میں بھی اپنی شادی شدہ زندگی کو ایسے ہی دیکھتی ہوں۔ انہوں نے جس طرح اپنی پروفیشنل اور پرسنل لائف کو سنبھالا ہے ، وہ میرے لئے ایک بینچ مارک ہے۔ دیپیکا نے بتایا کہ انہوں نے زندگی کا سبق اپنے کنبہ سے لیا ہے۔ وہ بھی اسی طرح ا?گے اپنی شادی شدہ زندگی کو سنبھالنا اور بہترین بنانا چاہتی ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading