رضاء اکیڈیمی کے خلاف نارائن رانے کے فرزند نتیش رانے کا زہریلا بیان

ممبئی:14.نومبر (ورق تازہ نیوز)مرکزی وزیر نارائن رانے کے فرزند اوربی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے نے رضا اکیڈیمی کے خلاف بیت زہر اگلا ہے۔انھوں نے تریپورہ تشدد کے خلاف ناندیڑ میں احتجاج کرنے والی رضا اکیڈمی کو دہشت گرد تںظیم بتایاہے۔

نتیش رانے نے ٹوئیٹر پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر اور ریاست کے دیگر علاقوں میں ہونے والے فساد اور تشدد کے پس پشت اس دہشت گرد تنظیم رضا اکیڈمی کا ہاتھ ہے۔ ہر وقت یہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور امن میں خلل ڈالتے ہیں اور حکومت بیٹھ کر دیکھتی رہتی ہے۔
نتیش رانے کا ٹوئیٹ:

رانے نے ٹوئیٹ میں یہ بھی کہ کہا کہ حکومت اس تنظیم پر پابندی عائد کرے یا پھر ہم اسے مہاراشٹر سے مٹا دیں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading