راہول گاندھی پر فلم کی تیاری‘یہ نام ہے

نئی دہلی::9فروری ۔(ایجنسیز)لوک سبھا الیکشن کے پیش نظرتمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈران تیاریوں میں سرگرم ہوگئے ہیں۔اورایسے میں بڑے پردے پرسیاسی ڈرامہ فلمیں ریلیزہونے لگی ہیں۔2019لوک سبھا الیکشن سے پہلے سیاسی لیڈروں پربنی فلموں کی بھرمارہورہی ہے۔ حال ہی میں سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی بایوپک یعنی ان کی زندگی پربنی فلم ’دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘ ریلیزہوئی تھی۔اس کے بعد خبرآئی ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی پرفلم بن رہی ہے۔آپ کوبتادیں کہ پی ایم مودی کی بھی بایوپک فلم بن رہی ہے۔ فلم میں پی ایم مودی کاکرداراداکاروویک اوبرائے اداکریں گے۔اب خبرہے کہ کانگریس صدرراہل گاندھی زندگی پربایوپک بننے جارہی ہے۔ اس فلم کا نام ’مائی نیم ازراگا‘ (My Name Is Raga)ہوگا۔

خاص بات یہ ہے کہ راہل گاندھی پربننے والی اس فلم کا ٹیزربھی یوٹوب پرریلیز کردیاگیاہے۔اس ٹیزرکی شروعات ہندوستان کی سابق وزیراعظم اندراگاندھی کے قتل سے ہوتی ہے۔اس ٹیزرمیں دیکھا جاسکتاہے کہ اندراگاندھی پرتابڑتوڑ گولی برسادی جاتی ہیں۔راہل گاندھی کی زندگی پربن رہی فلم ’مائی نیم ازراگا‘ میں ان کے بچپن سے لیکرکانگریس صدربننے تک کی پوری کہانی دکھائی جائے گی۔اس فلم راہل گاندھی کے اہم پہلوو¿ں کو بھی دیاگیا۔فلم میں راہل گاندھی کے سیاسی تنازعات کوبھی دکھانے کی کوشش کی گئی۔راہل گاندھی پربن رہی اس فلم کی اسکرپٹ اورڈائریکشن روپیش پال نے کیاہے۔فلم میں اداکاراشونی کمار راہل گاندھی کارول اداکررہے ہیں جبکہ ہمنت کپاڈیا پی ایم مودی کے رول میں نظرآئیں گے۔چارمنٹ کے اس ٹیزرمیں راہل گاندھی کے بچپن سے لیکراب تک کے ان کے سفرکودکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔فلم میں راہل گاندھی کے لوک سبھا میں ان کے آنکھ مارنے کوبھی شامل کیاگیاہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading