پونہ:9فروری (ایجنسیز)لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس صدرراہل گاندھی کے خلاف مہاراشٹرکے پونے میں ایک شکایت درج کی گئی ہے۔شکایت کے مطابق انہوں نے مجاہدآزادی ویر(بہادر) ساورکرکا اپنی ریلی میں توہین کی تھی۔ویرساورکرکے پرپوتے رنجیت ساورکر کا الزام ہے کہ راہل گاندھی نے مجاہدآزادی ویرساورکرکو’کائر‘کہہ کر خطاب کیاتھاجس کی وجہ سے ان کے آدرشوں کو ماننے والے لوگوں کی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔آپ کوبتادیں کہ راہل گاندھی نے حال ہی میں نئی دہلی میں منعقد کانگریس کی ریلی کوخطاب کرنے کے دوران یہ بیان دیاتھا۔شکایت کے مطابق،راہل گاندھی نے اپنی تقریرمیں ویرساورکر’کائر‘ کہاتھا اتناہی نہیں ان کے بارے میں کافی غلط الفاظ کا استعمال بھی کیاتھا۔ان کے اس بیان سے ساورکرکے خاندانوں سمیت کچھ لوگوں کی جذبات کوکافی ٹھیس پہنچی ہے۔آپ کوبتادیں کہ راہل گاندھی کے خلاف پہلی بارایسی شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔ پچھلے سال نومبرمیں راہل گاندھی نے ساورکرکولیکرکہاتھاکہ 1911میں انڈومان میں سیلولر جیل بھیجے جانے کے بعدانہوں نے اپنی آزادی کومحفوظ کرنے کیلئے انگریزوں سے گوہارلگائی تھی۔ان کے بیان سے ساورکرکے خاندان کوکافی ٹھیس پہنچی جس کے بعدانہوں نے کانگریس صدرکے خلاف غلط اورمتنازعہ بیان دینے کا معاملہ درج کروایاتھا۔ویرساورکرکے پرپوتے رنجیت ساورکرنے کہاکہ ویرساورکر جنگ آزادی کے دوران جب جیل میں تھے تب انہوں نے برطانویوں سے اپنی رہائی کی گزارش کی تھی۔راہل گاندھی کی یہ بات بالکل غلط ہے۔ساورکرجی کوانگریزدورحکومت میں 27سال کی جیل کی سزاسنائی گئی تھی ۔جوانہوں نے ہنستے ہوئے قبول کیاتھا،اسلئے جھوٹے بیان پرہم نے راہل گاندھی کے خلاف عزت ہتک کا کیس درج کیاہے۔