نئی دہلی: بھاجپا نے پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا کو منی لانڈرنگ کے معاملے میں نوٹس کو لے کر کانگرس پر نشانہ سادھا اور کہا کہ 2019 کا لوک سبھا انتخابات کرپٹ لوگوں ‘گینگ’ اور نریندر مودی کی صاف شفاف حکومت کے بیچ ہے ۔
بھاجپا ترجمان نے سمبت پاترا نے الزام لگایا کہ کانگرس صدر راہل گاندھی کے رشتے دار وارڈرا نے اس پیسے کا استعمال لندن میں کروڑوں روپے کی جائیداد خریدنے میں کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگرس کے سبھی سینئر لیڈر ضمانت پر ہیں ۔ رابرٹ واڈرا نے 5 ہزار کروڑ کا غبن کیا ۔ راہل گاندھی مجرم نمبر 1 اور رابرٹ واڈرا مجرم نمبر 2 ہیں ۔
#RahulGandhi #RobertVadra #SambitPatra #Congress #BJP