جے این یو معاملے میں عدالت سخت۔ کہا، فائل نہیں روک سکتی دہلی حکومت

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (JNU) میں نعرے بازی کے معاملے پر بدھ کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے سماعت کی، جس دوران دہلی پولیس نے کہا کہ جے این یو معاملے میں چارج شیٹ داخل کرنے کے لئے ابھی تک انہیں ریاستی حکومت سے منظوری نہیں ملی ہے، کچھ دنوں میں حاصل کرلی جائے گی ۔اس پر عدالت نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے غداری کے معاملے میں چارج شیٹ پر کورٹ ریاستی حکومت کی منظوری کے بغیر سماعت نہیں کر سکتی ۔ پولیس متعلقہ افسران سے جلد سے جلد منظوری دینے کو کہیں۔ افسران طویل عرصے تک فائلوں کو لٹکا کر نہیں رکھ سکتے ہیں۔
آپکو بتا دیں کہ اس پہلے بھی 14 جنوری کوکنہیا کمار اور دیگر کے خلاف دہلی پولیس نے حکومت کی اجازت کے بغیر چارج شیٹ داخل کی تھی ،جس پر عدالت نے پولیس کو پھٹکار لگائی تھی۔ عدالت نے دہلی حکومت سے اجازت لیکر چارج شیٹ داخل کر نے کیلئے پولیس 6کو فروری تک کا وقت دیا تھا ، لیکن ابھی تک دہلی پولیس کیجریوال حکومت سے جے این یو معاملے میںچارج شیٹ داخل کرنے کے لئے اجازت نہیں لے سکی ہے ، جس پر عدالت نے پھر سے پھٹکار لگائی ہے اوردہلی حکومت سے منظوری لیکر چارج شیٹ داخل کرنے کیلئے28 فروری تک کا وقت دیا۔ اب اس معاملے میں سماعت 28 فروری کو ہوگی ۔
#NewDelhi #JNUTreason #DelhiPatialaHouseCourt #DelhiGovernment #KanhaiyaKumar #DelhiPolice

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading