رام مندر کا گھنٹہ اقبال وشمش الدین بنائیں گے

ایٹہ:12 نومبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع اجودھیا میں رام مندر کے تعمیر کا راستہ صاف ہونے کے بعد اس کے مین دروازے پر لگنے والے دو کوئنٹل وژنی گھنٹے کو گھنگھرؤں کے شہر ایٹہ میں بنایا جائےگا۔


شہر میں گھنگھرو گھنٹی کے لئے اپنی الگ شناخت رکھنے والے ایٹہ کے جلیسر قصبے میں واقع ایک فرم کو گھنٹہ بنانے کے لئے کہا گیا ہے اور یہاں 2100 کلو کے گھنٹے کو بنانے کی کاروائی شروع کی جائے گی۔ یہ گھنٹہ پورے ملک کی مندروں میں لگے گھنٹے سے سب سے بڑا اور وژنی ہوگا۔


جلیسر کے چیئرمین اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) لیڈر وکاس متل نے بتایا کہ ان کی فیکٹری کو زبانی طور رپر رام مندر کے لئے کل 10 گھنٹے بنانے کا آرڈر ملا ہے۔ پیتل سمیت دیگر دھاتوؤں کے ان گھنٹوں کو اقبال، شمش الدین اور داؤ دیال بنارہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading