راشٹروادی کانگریس پارٹی بھیونڈی غیر منظم کامگار وبھاگ کے صدرعہدے پر غیاث الدین انصاری کی تقرری

بھیونڈی (شارف انصاری):- راشٹروادی کانگریس پارٹی کے شہر صدر محمد خالد گڈو کی کوشش اور شفارش سے غیر منظم مزدور محکمہ کے مہاراشٹر پردیش صدر راؤ صاحب داركنڈے کے ہاتھوں پارٹی کے سینئر لیڈران کی موجودگی میں غیاث الدين انصاری کو غیر منظم مزدور محکمہ بھیونڈی کا شہر ضلع صدر کے عہدے کا تقرری مکتوب سونپا گیا ۔گزشتہ کئی مہینوں سے راشٹروادی پارٹی کے شہر صدر محمد خالد گڈو کے ذریعہ پارٹی کو نئے سرے سے مضبوط اور مستحکم بنانے کا کام جاری ہے اس تناظر میں انہوں نے کافی عرصے سے خالی عہدوں پر قابل عہدیدارن کی تقرری کو ترجیح دینے پر خاص توجہ دی ہے ۔

کافی وقت سے راشٹروادی کانگریس پارٹی سے جڑے محنتی اور پارٹی کے تئیں سنجیدہ عہدیدار کی حیثیت سے اپنا نام اور پہچان بنا چکے غیاش الدین انصاری بھیونڈی مغرب اسمبلی کے صدر کے عہدے پر کافی وقت تک اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ صدر خالد گڈو نے بتایا کی غیر منظم کامگار محکمہ صدر کا عہدہ ذمہ داری بھرا عہدہ ہے اور میں سمجھتا ہو کی غیاث الدین انصاری کے اندر وہ قابلیت اور صلاحیت ہے جو اس عہدے کے پوری اہل ہے ۔ امید کرتا ہو کےہے غیاث الدین انصاری اس عہدے پر رہتے ہوئے غیر منظم مزدوروں کے حقوق اور انصاف کے لئے بہترین کام کرتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کریں گے اور پارٹی کو مضبوط کرے گا ۔ اس بابت اپنی منشا ظاہر کرتے ہوئے غیاث الدین انصاری نے کہا کسی بھی سیل کا شہر ضلع صدر کا عہدہ چیلنج بھرا ہوتا ہے ہمارے شہر صدر نے ہمارے اوپر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے ہماری کوشش ہوگی کی اس عہدے کا احترام کرتے ہوئے پوری خلوص اور ذمہ داری سے ہم اس عہدے کی ذمہ داری کو نبھانے اور اس کی اہمیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کرونگا ۔ اس موقع پر انور انصاری، خرم اقبال انصاری، دولر انصاری، اویس انصاری موجود تھے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading