وزیر اعظم دفتر نے ناراض کسان کا منی آرڈر واپس کیا, کہا آن لائن رقم ٹرانسفر کریں

ناسک: 11 ڈسمبر 2018. پی ایم او نے مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے کسان سنجے ساٹھے کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیجا گیا منی آرڈر قبول کرنے سے انکار کردیا ہے، کسان نے پیاز کی فصل کے لئے صحیح قیمت نہ ملنے پر بطور احتجاج پیار فروخت کرنے کے بعد وصول ہوئی معمولی سی رقم وزیر اعظم کو بھیجی تھی.

دینک بھاسکر کی خبر کے مطابق، پی ایم او، نے پیسہ واپس بھیجتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی طرح سے منی آرڈر کو قبول نہیں کرتا. اگر انہیں رقم بھیجنا ہے تو، RTGS کے ذریعہ یا دوسرے آن لائن ٹرانسفر کے ذریعے رقم بھیجیں.

اخبار کے مطابق، کسان کا خیال تھا کہ "جب میں نے پیسے بھیجے تو مجھے محسوس ہوا تھا کہ کسانوں کے لئے کچھ کیا جائے گا.”

واضح ہوکہ مہاراشٹر کے پیاز کی کھیتی کرنے والے کسان کو اپنے 750 کیلو پیاز محض 1.40 روپے فی کیلو کے حساب سے بیچنے پڑے ۔ اس بات کو لے کر ناراض کسان نے انوکھے طریقے سے اپنی مخالفت درج کرائی ۔ اس نے پیاز بیچنے کے بعد ملے پیسے کو وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیج دیا۔معاملہ مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے نفاڑ تحصیل کا ہے ۔ سنجے ساٹھے نام کے ایک کسان کو اپنے 750 کیلو پیاز صرف 1064 روپے میں بیچنے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔ سنجے ساٹھے ان کچھ چنندہ ترقی پسند کسانوں میں سے ایک ہیں جن کو مرکزی وزارت زراعت نے 2010 میں امریکہ کے اس وقت کے صدر براک اوباما سے بات چیت کے لیے منتخب کیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading