کانگریس پارٹی کی جیت پر بھیونڈی میں کانگریسی نے منایا جشن 

بھیونڈی (شارف انصاری):- منگل کو اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد کانگریس پارٹی کو پانچ ریاستوں میں سے تین ریاست میں کانگریس پارٹی کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔اس کامیابی کے بعد کانگریسی لیڈران نے ملک بھر میں پارٹی کی جیت کا جشن منایا ہے ۔

اسی تناظر میں بھیونڈی کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے شہر ضلع صدر طفیل فاروقی نے ونجارپٹی ناکہ واقع اپنے دفتر میں عہدیداران اور کارکنان كے ساتھ میٹھائی کھلا کر جیت کا جشن منایا ۔ جبکہ بھیونڈی شہر ضلع صدر شعیب گڈو کی قیادت میں شہر کے مرکزی دفتر کے باہر سڑک پر ڈھول تاشے بجاتے ہوئے جم کر آتش بازی کی گئی ۔اور کانگریس پارٹی زندہ باد ، راہول گاندھی زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے سڑک گونج اٹھی ۔

اس موقع پر بھیونڈی کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدر طفیل فاروقی نے کہا کہ جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے ۔ آج کے دن راہل گاندھی پارٹی کے قومی صدر بنے تھےکیا ۔ عوام نے انھیں صحیح دن پر او صحیح موقع پر تین ریاستوں میں کامیابی دیں کر مبارکباد دی ہے ۔ عوام نے مودی حکومت کی غلط اور جملے بازی والے نعرے کو مسترد کردیا ہے ۔خاص طور پر عوام نے نوٹ بندی اور GST کے غلط فیصلے سے عوام ناراض ہیں ۔اسی طرح نوجوانوں، خواتین، اقلیتوں، کسانوں، مزدوروں کے خلاف ہو رہے استحصال اور ظلم سے عوام پریشان ہو چکی تھی ۔ اس نے بی جے پی کی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دیتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو عوام مرکز سے اکھاڑ پھینکے گی اور پھر کانگریس ملک میں واپس آئے گی ۔ جیسا کہ بی جے پی نے گزشتہ چار سالوں میں کیا عوام نے اس کا جواب دیاہے ۔

IMG-20181211-WA0154.jpg
اب پارٹی کے کارکنان کو مل کر عوام کے درمیان جاکر ان کا کام کرنا ہوگا ۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی محکمہ کے ریاستی ترجمان اقبال صدیقی نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ملک نے مسترد کردیا ہے۔ چھٹس گڑھ راجستھان اور مدھ پردیش تین ریاستوں میں واپسی کرتے ہوئے کانگریس کی حکومت بن رہی ہے ۔بھارتی جنتا پارٹی کی غلط اور تاناشاہی حکومت کا خاتمہ ہوا ہے ۔ بی جے پی کی ملک میں نفرت پھیلانے والی سوچھ کی ہار ہوئی ہے ۔ راہول گاندھی کے جدوجہد کی جیت ہوئی ہے ۔ ملک کا آئین تبدیل کرنے کے بارے میں جو بات کرتے عوام نے ان کو تبدیل کردیا ۔

بی جے پی کی حکومت میں، نہ ہی کسان خوش ہے اور نہ ہی کاروباری ۔ بی جے پی نے ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک میں ڈال دیا ہے. اقبال نے مزید کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں اس جیت سے کانگریس کو سنجیونی ملی ہے آنے والے 2019 کے مرکزی انتخابات میں یقینی طور سے بی جے پی کی بری شکست ہوگی کانگریس ہی حکومت بنائے گی ۔

اس موقع ونجارپٹی ناکہ دفتر پر کانگریس کمیٹی اقلیتی محکمہ کے پردیس سیکرٹری پرویز خان پی کے، ذکی محبوب انصاری، خواتین صدر ریحانہ انصاری، حذیف انصاری، سمیت بھاری تعداد میں عہدیداران اور کارکنان موجود تھے ۔ جبکہ مرکزی دفتر کے باہر پپو راکا ، شاہد مومن ، ذکی انصاری ، ہارون چوہان ، پرسانت لاڈ ، گٹ نیتا حلیم انصاری، مطکون سردار ، ذاکر مرزا ، عمران خان ، صفیان احمد ، فراز بابا،ملک خان ، اشرف خان منا ، یعقوب انصاری ، فضل خان ، طارق گڈو ، نفیس انصاری ، شفیق بابو ، کے علاوہ بڑی تعداد میں کانگیسی لیڈران موجود تھے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading