راشٹروادی کانگریس  شرد پوار گروپ کے نئے صدر کی حیثیت سے ششی کا نت شندے کا اعلان – ’’ہم اس وراثت کو آگے بڑھائیں گے‘‘

راشٹروادی کانگریس شرد پوار گروپ کے نئے صدر کی حیثیت سے ششی کانت شندے کا اعلان – ’’ہم اس وراثت کو آگے بڑھائیں گے‘‘

ممبئی، 15 جولائی 2025 (آفتاب شیخ)

مہاراشٹر میں شرد پوار کی قیادت والی این سی پی (راشٹروادی کانگریس پارٹی – شرد پور گروپ) نے پیر کو اہم تنظیمی تبدیلی کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی ششی کانت شندے کو پارٹی کا نیا ریاستی صدر مقرر کیا۔ یہ فیصلہ ممبئی میں منعقدہ پارٹی اجلاس میں لیا گیا جس کی صدارت خود شردچندر پور نے کی۔ اس موقع پر انیل دیشمکھ نے شندے کے نام کی تجویز رکھی جس کی تائید ایم پی امول کوولہے اور سابق ایم ایل اے سنیل بھوجڑ نے کی۔ کوئی دوسرا نام نہ آنے کے بعد، شرد پوار نے ان کی تقرری کی باضابطہ اعلان کیا۔

اپنے پہلے خطاب میں ششی کانت شندے نے جذباتی انداز میں کہا:

> "ہم اس وراثت کو آگے بڑھائیں گے…"
’’میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں شردچندر جی پوار، جینت پاٹل، سپریا سولے، اور پارٹی کے تمام سینئر قائدین، عہدیداران اور کارکنان کا۔ یہ پارٹی ترقی پسند خیالات کی علامت ہے، جو مہاراشٹر کے عام عوام، محنت کشوں اور کسانوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ سے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ شردچندر پوار نے مجھ جیسے ایک عام کارکن پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے ریاستی صدر جیسے اہم عہدے کی ذمہ داری سونپی ہے۔‘‘

ششی کانت شندے نے سابق ریاستی صدر جینت پاٹل کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ:

> ’’مشکل وقت میں وہ ہم سب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہے اور کارکنوں میں وفاداری اور اصولوں کی سیاست کا جذبہ پیدا کیا۔‘‘

انہوں نے اپنے سیاسی سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ:

> ’’جاولی حلقے سے میرا سفر شروع ہوا اور آج ریاستی صدر کے عہدے تک پہنچا ہوں۔ میں ایک سادہ کارکن ہوں اور کارکنوں کے مفاد کو ہی اپنی ترجیح سمجھتا ہوں۔ میرا عزم ہے کہ میں پارٹی کو نئی بلندیوں تک لے جاؤں گا۔ میری وفاداری ہمیشہ سے شردچندر پوار کے قدموں میں رہی ہے، اور آئندہ بھی رہے گی۔ میں خلوص نیت اور خودداری کے ساتھ مہاراشٹر کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

ان کی تقرری کو پارٹی میں نوجوان قیادت کو ابھارنے اور تنظیمی توانائی کو ازسرنو زندہ کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً آئندہ میونسپل اور اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے۔

ششی کانت شندے نے اس بات کے اشارے دیے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر اترنے اور پارٹی کو عوام کے درمیان دوبارہ مقبول بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کی تقریر اور تقرری سے واضح ہو گیا ہے کہ این سی پی (شرد پوار گروپ) اب پوری طرح انتخابی تیاریوں میں مصروف ہے اور ایک مضبوط اور بااعتماد قیادت کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading