بیٹی کی شادی میں اسٹیج پر ہی پڑھی اسد الدین اویسی نے نماز دیکھئے ویڈیو اور تقریب کی تصاویر

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی کی بیٹی کی آج حیدرآباد کے نواب گھرانے میں شادی ہوگئی، ایک بیٹی کی شادی کا انتظام کسی والد کے لئے بہت مشکل کام ہے. اسی باگ دوڑ میں آج اسد الدین اویسی کو شادی خانہ میں ہی مغرب کی نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا. مہمانوں میں سے کسی نےویڈیو گرافی کرلی اور سوشل میڈیا پر ڈال دیا. جس کے بعد محبان اویسی نے اسے خوب شئر کیا.

اسد الدين اویسی کی دختر قدسیہ اویسی کا نکاح آج شام 7 بجے حیدرآباد میں ہوا. جس میں تلنگانہ کے وزیر اعلی كےسي آر اور وزیر داخلہ سمیت کانگریس کے سابق ایم پی اور سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہر الدین، اور تلنگانہ کے گورنر نے شرکت کی. اس کے علاوہ حیدرآباد تیلنگانہ اور دیگر ریاستوں کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی.

ویڈیو

تصاویر

ع

عالم خان کا نام حیدرآباد کے معروف صنعت کاروں میں شمار ہے تو اویسی برادران نے حیدرآباد کی سیاست کو نئی سمت دی ہے. دونوں خاندانوں نے حیدرآباد کی ثقافت کو پیش کیا.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading