حکومت کو مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے سیاسی عزم دکھانا ہوگا: اویسی

نئ دہلی:ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) نے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC)، دہلی کے اشتراک سے بدھ، 6 اگست 2025 کو اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ اپنی نیشنل کنسلٹیٹو میٹنگ کا دوسرا دن منعقد کیا، جو بھارتی مسلمانوں کی تعلیمی و معاشی ترقی کے لیے 25 سالہ روڈ میپ کا حصہ ہے۔یہ تاریخی پہل AMP نے ماہرین تعلیم، ماہرین معیشت، پالیسی ماہرین، سماجی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے اشتراک سے تیار کی ہے، جس کا مقصد بھارت کے 100 پسماندہ اور مسلم اکثریتی اضلاع میں تعلیم، روزگار، ہنر، وسائل تک رسائی اور مقامی حکمرانی جیسے مسائل کو حل کرنا ہے۔

اس دوسرے دن میں مختلف پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی اور AMP کی اس پہل کی حمایت کی۔ انہوں نے پارلیمنٹ اور اپنی اپنی حلقوں میں ان تجاویز کو عملی جامہ پہنانے میں دلچسپی ظاہر کی۔اسدالدین اویسی، رکن پارلیمنٹ – حیدرآباد اور صدر AIMIM، سرکاری اعداد و شمار اور AISHE 2020-21 رپورٹ کے ساتھ بحث میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی حالت سماجی اشاریوں میں دلتوں اور قبائلیوں سے بھی بدتر ہے، اور ان کی حالت بہتر بنانے کے لیے تمام پارٹیوں کو سیاسی ارادہ ظاہر کرنا ہوگا، جو ملک کی ترقی میں معاون ہوگا۔پپو یادو، رکن پارلیمنٹ (آزاد)، بہار، نے کہا، میرے حلقے میں بہت سے مسلمان ہیں اور میں انہیں اپنے بھائیوں کی طرح دیکھتا ہوں۔

میں پارلیمنٹ میں ان کے مسائل اٹھانے اور AMP کے ساتھ مل کر اپنے حلقے میں ان تجاویز کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہوں۔”ان کے علاوہ ڈاکٹر محمد جاوید (رکن پارلیمنٹ، کانگریس، بہار)، جناب رقیب الحسن (سابق وزیر داخلہ، آسام و رکن پارلیمنٹ، کانگریس)، جناب عبدالوہاب پی وی (رکن پارلیمنٹ، IUML، کیرالہ) اور جناب شاہد صدیقی (سابق رکن راجیہ سبھا، سابق چیف ایڈیٹر – نئی دنیا) نے بھی شرکت کی اور AMP کے 25 سالہ روڈ میپ کے لیے اپنے مشورے دیے۔ انہوں نے اس کے نفاذ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔عامر ادریسی، صدر AMP، نے اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں تعلیمی شمولیت اور معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ آنے والے دنوں میں AMP پورے ملک میں مسلم صنعت کاروں اور اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کے ساتھ میٹنگز منعقد کرے گا تاکہ ان حلوں پر عمل درآمد کیا جا سکے۔پروفیسر خواجہ شاہد، سابق وائس چانسلر، مولانا آزاد اردو یونیورسٹی، نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور وقتاً فوقتاً اپنی رائے دی۔فاروق صدیقی، AMP نیشنل کوآرڈینیشن ٹیم کے سربراہ نے اس پروگرام کی میزبانی کی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading