کومولیک (اٹلی )بالی ووڈ کی مستانی دیپیکا پڈوکون اور باجی راو رنویر سنگھ اب ایک دوسرے کے ہوگئے ہیں۔ دونوں نے اٹلی کے کومو لیک میں روایتی کونکنی رسم و رواج کے ساتھ شادی کی۔بالی ووڈ کی مستانی دیپیکا پڈوکون اور باجی راو رنویر سنگھ اب ایک دوسرے کے ہوگئے ہیں۔ دونوں نے اٹلی کے کومو لیک میں روایتی کونکنی رسم و رواج کے ساتھ شادی کی۔ فلم انڈسٹری کے اس پسندیدہ جوڑےکے افیئر کی خبریں طویل عرصہ سے تھیں اور بالاآخر اب دونوں ایک دوسرے کے ہوگئے ہیں۔شادی کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر دیپیکا اور رنویر کیلئے مبارکبادیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔