بلولی ( ابرار بیگ ) آیندہ پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بلولی تعلقہ کانگریس کمیٹیی کی تشکیل نو سابق رکن اسمبلی راؤ صاحب انتاپورکر کی صدارت میں عمل میں آئ ۔ کانگریس کمیٹی کے بلولی شہر صدر کے عہدہ پر امجد چاوس کی نامزدگی کا صداقت نامہ سابق رکن اسمبلی انتاپورکر کے ہاتوں دیا گیا۔اس موقع پر کانگریس کمیٹی کے بلولی تعلقہ صدر شیواجی پاٹل پانچپیپڑیکر، سابق صدر بلدیہ سنتوش کلکرنی، ناگنات طومموڑ، بہیمراو جٹے، بلدیہ کے نائب صدر ماروتی پٹائٹ ، کے علاوہ پارٹی کے دیگر کارکنان موجود تہے ۔ امجد چاوس کو کانگریس کمیٹی کا بلولی شہر صدر بناے جانے پر انہیں سابق میر ناندیڑ جناب عبدالستار ، اسٹنڈنگ کمیٹی چیرمین شمیم عبدالله ،مسعود خان صاحب ، سرکل انسپکٹر بلولی بی دھبڑگے، سماجی کارکن ولی اولدین فاروقی ، صافی ابرار بیگ زاہد پٹیل کے علاوہ دوست و احباب نے امجد چاوس کو مبارکباد پیش کی۔ ۔۔