دہلی : کار کو سائیڈ نہیں دی تو غصہ میں آکر کئی لوگوں کو کچل ڈالا : ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی میں روڈ ریج کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ دہلی کے علی پور علاقے میں معمولی جھگڑے پر ایک کار ڈرائیور نے اپنی کار سے کئی لوگوں کو کچل دیا۔ اگرچہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تین افراد بری طرح زخمی ہوئے۔ یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ 26 اکتوبر کا ہے، جب علی پور کے رہائشی علاقے میں کار سوار کا موٹر سائیکل سوار سے لفظی جھڑپ ہو گئی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور کئی اور لوگ موٹر سائیکل سوار کے حق میں موقع پر پہنچ گئے اور باتیں کرنے لگے۔ اس کے بعد کار ڈرائیور نے غصے میں آکر وہاں موجود لوگوں پر گاڑی چڑھا دی اور انھیں کچل کر موقع سے فرار ہوگیا۔

راحت کی بات یہ ہے کہ کار سے کچلنے کے اس واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرکے ملزم کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ فی الحال کیس کی تفتیش جاری ہے۔ ملزم کا نام نتن مان ہے اور وہ دہلی کا رہنے والا ہے۔ ذیل کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح کار ڈرائیور سب کو کچل کر فرار ہو گیا۔

آؤٹر نارتھ کے مطابق، پی سی آر کو اس واقعے کے حوالے سے ایک کال موصول ہوئی تھی۔ جب پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو شکایت کنندہ اور کار کا ڈرائیور موقع پر موجود نہیں تھا۔ موقع پر معلوم ہوا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کریٹا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading