بریکنگ نیوز : ٹی ای ٹی کا پیپر ہوا لیک… امتحان منسوخ کردیا گیا

ممبئی، 27 جون (ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر اسٹیٹ کونسل آف ایگزامینیشن کی جانب سے اتوار 28 جون 2026 کو ریاست بھر میں منعقد ہونے والا مہا ٹی ای ٹی کا امتحان اچانک منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ بڑا فیصلہ تھانے میں پیپر لیک ہونے کی مبینہ اطلاعات اور سنگین الزامات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم اور امتحانی کونسل نے شفافیت برقرار رکھنے اور لاکھوں امیدواروں کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لیے اس امتحان کو فی الحال روکنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ امتحان 21 جون کو ہونا تھا، جسے نیٹ (NEET) امتحان کی وجہ سے آگے بڑھا کر 28 جون کیا گیا تھا، لیکن اب پیپر لیک کے خدشات نے اسے دوبارہ ملتوی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق امتحانی عمل کو پوری طرح پاک اور شفاف بنانے کے بعد ہی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا، جس کی تفصیلات جلد ہی مہا ٹی ای ٹی کی آفیشل ویب سائٹ مالیگاؤں mahatet.in پر اپڈیٹ کر دی جائیں گی۔ اسطرح کی اطلاع بیسٹ کوچنگ کلاسیس مالیگاوں کے انچارج عامر ایوبی سر نے ذرائع کے حوالے سے بغرض اشاعت فراہم کی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading