مسلم پرسنل لا میں شرعی قوانین کے مغائر تبدیلیوں کی مخالفت

ترواننتاپورم: انڈین یونین ویمنس لیگ (آئی یو ڈبلیو ایل) کی قومی جنرل سکریٹری پی کے نوربینہ رشید نے پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی برائے پرسونل، عوامی شکایات اور قانون و انصاف سے متعلق محکمہ سے درخواست کی ہے کہ وہ مسلم پرسنل لا میں ایسی کسی بھی تبدیلی کی روک تھام کرے جو شرعی قوانین کے مغائر ہو۔

یہ کمیٹی ملک میں پرسنل لاز کا جائزہ لینے کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ سے وابستہ ڈپٹی سکریٹری گوتم کمار کو موسومہ ایک یادداشت میں آئی یو ڈبلیو ایل لیڈر نے کہا کہ مقدس قرآن کے احکام پر عمل کرنے کیلئے مسلم پرسنل لا بنایا گیا تھا.

پرسنل لاز ہندوستانی دستور کے مطابق بنائے گئے تھے۔ یہ لوگوں کے مذہب، عقیدہ اور اعتقادات پر مبنی ہیں۔ ہندوستان میں ہر شخص مذہبی کتب پر مبنی اپنے عقائد رکھتا ہے اور اس کا تعلق مختلف ذاتوں سے ہوتا ہے۔جہاں تک مسلمانوں کا تعلق ہے اُن کے عقائد مقدس قرآن اور سنت پر مبنی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading