دہلی: بنگلہ صاحب گرودوارے میں دس ہزار ماسک تقسیم کیے گئے

نئی دہلی: دہلی سکھ گرودوارا منجمنٹ کمیٹی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اتوار کو تاریخی گرودوارا بنگلہ صاحب میں دس ہزار ماسک تقسیم کیے ہیں۔ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے گرودوارے میں ماسک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے مفت ماسک تقسیم کرنے کا فیصلہ بازار میں اس کی مہنگی قیمت کے پیش نظر کیا ہے۔ اس لئے عام آدمی کو بچاؤ کے لئے ضروری ماسک مہیا کرائے گئے ہیں۔

منجندر سنگھ سرسا نے بتایا کہ کورونا وائرس سے لڑائی میں دہلی سکھ گرودوارا منجمنٹ کمیٹی حکومت اور سماج کے ساتھ کھڑی ہے اور دہلی کے سبھی گرودواروں میں مفت ماسک و دیگر طبی آلات مہیا کرائے گی۔

منجندر سنگھ سرسا نے بتایا کہ ابتدائی طور پر تاریخی گرودوارا بنگلہ صاحب میں دس ہزار ماسک ضرورت مندوں کو تقسیم کیے گئے اور لوگوں کی مانگ اور ضرورت کے حساب سے آئندہ دنوں میں دیگر گرودواروں میں بھی ماسک اور دیگر آلات مفت دیئے جائیں گے۔ منجندر سنگھ سرسا نے بتایا کہ کمیٹی کے ہیڈکوارٹر گرودوارا رقاب گنج میں آنے والے سبھی مہمانوں کو ہینڈ سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے کی سہولت مہیا کرائی گئی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading