ناندیڑ – دھرم آباد میں زرعی پیداوار بازار کمیٹی (کرشی اتپند بازار سمیتی) کے چونکا دینے والے انتخابی نتائج آنے کرنے کے بعد، چیئرمین کے لئے رسہ کشی شروع ہوگئی ہے. بازار سمیتی پر کس کا قبضہ ہوگا، یہ 26 نومبر کو واضح ہوجائے گا. ابھی کمیٹی میں، این سی سی 8، کانگریس 4، بی جے پی 2، شیوسینا 1 اور تاجرحمال ماپاڑی اسطرح 3 آزاد سے ہیں. اس طرح کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ہے. این سی سی کے پاس سب سے زیادہ نشستوں کے باوجود، اکثریت کیلئے دو ممبران کی ضرورت ہے. ممکن ہے کہ این سی پی بی جے پی سے اتحاد کرکے اپنا چیئرمین بنا لے
راشٹروادی کے دتاہری پاٹل چوڑاکھیکر کی بیوی گوداوری بائی دتاتریہ کدم اور سابق ڈپٹی چیئرمین رامچندر پاٹل چئیرمین کے عہدے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں. کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہ ملنے کی صورت میں کانگریس و بی جے پی میں اتحاد کی باتوں کا بازار گرم ہے.