دو سالہ تیمور نے بنایا نیا ریکارڈ

ممبئی؛ بالی ووڈ کے سب سے کیوٹ کڈ اسٹار تیمور علی خان آئے دن اپنی تصویروں کو لے کر سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ ایسے میں ان کے مداح بھی دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں ۔ وہیں ان کے نام سے کئی فین پیج بھی اب بن چکے ہیں ، جہاں ان کی تصویریں منٹوں میں وائرل ہوجاتی ہیں ۔ ایسے میں تیمور کو لے کر ایک خاص خبر سامنے آئی ہے۔ تیمور نے صرف دو سالوں میں کئی بڑے اسٹاروں کو مقبولیت کے معاملہ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔دراصل یاہو سرچ انجن نے حال ہی میں سرخیوں میں رہنےو الی ہندوستانی شخصیات کی ایک فہرست جاری ہے ، جس میں تیمور کا نام بھی شامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تیمور نے اپنی مقبولیت کے اب کئی ریکارڈس توڑ دئے ہیں ۔ یاہو کی فہرست میں تیمور 10 ویں نمبر پر ہیں ۔ وہیں پہلے نمبر پر وزیر اعظم نریندر مودی ہیں۔اس فہرست میں تیمور اس لئے بھی خاص ہیں ، کیونکہ اس فہرست میں اس عمر کے صرف وہ واحد بچے ہیں ۔ بتادیں کہ یاہو کے ائیر ان ریویو میں ہندوستان میں انٹرنیٹ صارفین کی دلچسپی کے حساب سے فہرست تیار کی جاتی ہے۔ اس میں خبروں ، کہانیوں اور وائرل ہوکر سرخیاں بٹورنے والوں کی جگہ دی جاتی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading