دوکپتانوں کا ایک انوکھا ریکارڈ، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی ایسا ہوا

سنچورین :29ڈسمبر ۔( ایجنسیز)یہاں کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان کی جانب سے جیت کیلئے دئے گئے 149 رنوں کے ہدف کو جنوبی افریقہ نے چار وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے اولیور نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے میچ میں 11 وکٹ حاصل کئے۔ پہلی اننگز میں چھ اور دوسری اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کئے۔تاہم اس میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ دونوں ٹیموں کے کپتان دونوں اننگز میں صفر پر آوٹ ہوئے۔ یعنی چاروں اننگز میں کپتان اپنا کھاتہ تک نہیں کھول سکے اور پویلین لوٹ گئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading