طالبان حکومت کا نیا فرمان، عام غسل خانوں میں خواتین کے نہانے پر پابندی

کابل: افغانستان میں طالبان نے اپنے تازہ حکم نامے میں خواتین کے عام غسل خانے میں نہانے پر پابندی لگا دی ہے۔ طالبان کے مقرر کردہ حکام کے مطابق یہ فیصلہ علمائے کرام (مذہبی علماء) سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "لوگوں کو گھر میں جدید باتھ روم تک رسائی نہیں ہے اس لیے مردوں کو عام باتھ روم جانے کی اجازت ہے، لیکن خواتین کو حجاب پہن کر پرائیویٹ حمام میں جانا چاہیے۔”

دریں اثنا، عام غسل خانوں میں کم عمر لڑکوں اور نہانے کے دوران باڈی مساج پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بلخ میں خواتین کو اسلامی حجاب کی پابندی کرتے ہوئے عام حمام کے بجائے صرف نجی حمام میں نہانے کی اجازت ہے۔ اس سے قبل صوبہ ہرات میں خواتین کا عام غسل خانہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading