دوست کے ساتھ جا رہی لڑکی سے 10 افراد کی اجتماعی عصمت ریزی۔ پانچ افراد گرفتار

پنجاب کے لدھیانہ میں اپنے دوست کے ساتھ 9 فروری چاکلیٹ-ڈے منانے گاڑی میں جا رہی نوجوان لڑکی کوگاڑی سے باہر کھینچ 10 لوگوں نے مبینہ طور پر اجتماعی عصمت ریزی کی ۔اس واقعہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب ملزمان سے کسی طرح چھوٹ کر لڑکی تھانے پہنچی اور پولیس سے شکایت کی۔ معاملے کی تحقیقات کر رہے پولیس سپرنٹنڈنٹ ترون رتن نے بتایا کہ لڑکی اپنے ایک دوست کے ساتھ کار سے لدھیانہ سے عیسے وال جا رہی تھی۔اس دوران موٹر سائیکل سوار3 افراد نے ان کی گاڑی کا پیچھا کیا اور جگرؤں میں انکو روک لیا۔

اکالی دل کا کینڈل مارچ

بدمعاشوں نے ان کی گاڑی پر پتھر اور اینٹوں سے حملہ کیا اور اس کے دوست کوباہر نکال کر پیٹنا شروع کر دیا۔دیکھتے ہی دیکھتے لڑکی کو کار سے کھینچ ملزمان نے باہر نکالا اور نہر کے کنارے ایک ویران مقام پر لے جا کر10 لوگوں نے گینگ ریپ کیا۔ پولیس نے اس معاملے میں ابھی تک پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے ، جن سے پوچھ تاچھ کی رہی ہے ۔پولیس دیگر چھ افراد کے سکیچ بھی جاری کئے ہیں اور دعویٰ کیا کہ جلد ہی باقی ملزمین کو گرفتار کر لیا جائیگا۔

#Punjab #Ludhiana #GangRape #10PeopleArrested

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading