دوبئی۔چوری کئے ہوئے کپڑے انسٹاگرام پر مالک کو دیکھائی دئے۔ نوکرانی ہوئی گرفتار

دوبئی۔ایک دلچسپ معاملے میں دوبئی کی ایک عدالت نے جمعہ کے روز ایک27سالہ عورت کو بطور گھریلو ملازمہ کام کرتی ہے کو اپنے مالک کے مبینہ کپڑے چوری کرنے کے الزام میں تین ما ہ قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ چوری اس وقت منظرعام پر ائی جب ما لک نے اپنی ملازمہ کے سوشیل میڈیا اکاونٹ پر چورائے ہوئے کپڑے دیکھے‘ جہاں پر ملازمہ چورائے ہوئے کپڑے زیب تن کئے ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

اس کے علاوہ ملازمہ پر 500درہم کا جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔ جیل کی سزا کاٹنے کے بعد ملازمہ کو ملک بدر بھی کردیاجائے گا۔

مذکورہ 26سالہ مقامی اسپانسر نے جب ملازمہ کا انسٹارگرام اکاونٹ دیکھا تو اسکو جانکاری ملی کہ یہ اکاونٹ فلپینا ملازمہ کے نام پر بناہوا ہے

جب وہ اکاونٹ کی تفصیلات میں گیا تو اس نے دیکھا کہ یہ گھریلو ملازمہ اسپانسر کی بیوی کے کپڑے پہنے ہوئے ہے۔ جب اس نے اپنی بیوی کو یہ تصویریں دیکھائی تو انہوں نے تصدیق کی کہ یہ کپڑے چوری کے ہیں۔

اسپانسر نے کہاکہ ”بیوی کو دیگر چورے ہوئے سامان بھی کمرے سے ملے ہیں۔ جس میں ایک ہینڈ بیگ‘ لپ اسٹک اور جوتے شامل ہیں۔

ان اشیاء کی قیمت 500درہم ہے“۔ پھر پولیس نے اس عورت کو گرفتار کیااور اس کا فون ضبط کرلیا۔تفتیش کے دوران‘ اس ملزمہ نے چوری قبول کی اور کمرے میں چوری کیاہوا سامان چھپایاہے۔

Leave a comment