|
آج کے جدید زمانے میں بھیک مانگنا ایک پیشہ بن چکا ہے اور اس پیشے کو بڑی تعداد ایسے لوگ نے اختیار کر رکھا ہے جو مدد کے نام پر ملنے والی بھیک کسی طور پر بھی مستحق نہیں- آپ کو کتنا عجیب لگے گا جب آپ کو یہ پتہ چلے گا کہ فلاں جگہ کھڑا بھکاری حقیقت میں ایک لکھ پتی انسان ہے یا ایسا انسان ہے جس کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے موجود ہیں- ایک اندازے کے مطابق اس دنیا بھر کے پیشہ ور بھکاری دنیا کے 40 فیصد پڑھے لکھے افراد سے زیادہ کما رہے ہیں- آج ہم آپ کو دنیا کے چند ایسے امیر ترین بھکاریوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے اثاثوں کی مالیت لاکھوں یا کروڑوں میں ہے-
|