دنیا کے مثالی معلم کا اعزاز شولاپور ضلع پریشد کے معلم کے نام، 7کروڑ کا انعام ،ملک کو پہلا اعزاز

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی ) یونیسکو اور لندن کے وارکی فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے دیا جانے والاگلوبل ٹیچر ایوارڈ کا آج نیچرل ہسٹری میوزیم میں مشہور ایکٹر اسٹیفن فراۓ نے اعلان کیا یہ انعام ریاست مہاراشٹر کے شولاپور ضلع پریشد اسکول کے معلم رنجیت سنگھ ڈیسلے کو دیا گیا اتنا بڑا اعزاز پانے والے وہ اولین بھارتی معلم ہے۔ اس مقابلہ میں دنیا کے 40 ممالک سے بارہ ہزار سے زیادہ اساتذہ کرام نے حصہ لیا تھا جس میں فائنل میں سب سے بڑا مقام ڈیسلے گروجی نے حاصل کیا۔

کتابوں پر QR کوڈ کے ذریعے نہ صرف ریاست مہاراشٹر بلکہ قومی سطح پر اپنا مقام بنانے والے اس معلم کے اہم کام کی نوٹس عالمی سطح پر لی گئ۔ 7کروڑ انعام کی رقم میں سے وہ نصف رقم آخری دور کے نو شرکاء کو بطور عطیہ دینگے جس کے سب ان نو ممالک کے طلبہ فیض یاب ہونگے اور وہاں کے ہزاروں طلبہ کو اعلی درجہ کی تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملینگی

انہوں نے ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ انعام کی ماندہ رقم وہ ٹیچرز انوویشن فنڈ کےلۓ استعمال کریں گے جس سے اساتذہ کو نۓ رجحانات سمجھنے میں آسانی ہو گی۔ موصوف کے اس اعزاز سے قومی سطح پر متحرک اساتذہ کرام کو نئ راہیں ملینگی اور وہ بھی تحقیق وتلاش میں لگ سکتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading