M9bil.chori samyet naqab jani ka mamla

بھیونڈی چوری کے معاملے میں 2 چور گرفتا

5 موبائیل برآمد، نقب زنی کا معاملہ بھی بے نقاب

بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی بھوئی واڑہ پولیس نے 2 چوروں کو گرفتار کر چوری کے 5 موبائیل برآمد کر نے سمیت نقب زنی کی وارات انجام دینے کے معاملے کا بھی پردہ فاش کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
واضح ہو کہ بھیونڈی بھوئی واڑہ پولیس کے کرائم اسکواڈ نے دو ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے پانچ موبائل فون برآمد کر کے نقب زنی کا معاملہ بے نقاب کیا ہے ۔30 نومبر کو بھوئی واڑہ پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں تیلی چال میں چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ شکایت سب انسپکٹر واگھ، گورلے اور سوریاوشی نے درج کی تھی ۔ اس کیس کی تفتیش کے دوران ملزمین عارف جمیل محمد شیخ 21 سالہ سمرو باغ ، محمد عالم عرف راجو نور حسین انصاری 20 سالہ ساکن ہنڈی کمپاؤنڈ کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو تفتیش کے دوران پولیس نے ان کے پاس سے مجموعی طور پر 5 موبائل فونز برآمد کیا ہے۔ اسی کے ساتھ نقب زنی کی وارداتوں کو بے نقاب کیا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading