دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی کی تعداد میں اضافہ، خوشخبری آگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ چین میں مزید سینتالیس ہلاکتیں سامنے آگئیں۔ امریکا سے بھی پہلی ہلاکت کی خبر آ گئی، ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد انیس سو بتالیس ہو گئی اور متاثرہ افراد میں سے انتالیس ہزار صحت یاب ہو کر گھروں کو پہنچ گئے۔

چین میں کورونا وائرس سے مزید سینتالیس افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد اٹھائیس سو پینتیس ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ بیجنگ اور ہینان میں ہلاک ہوا جب کہ پینتالیس ہلاکتیں وہان میں ہوئیں۔

ساؤتھ کوریا کورونا وائرس کا دوسرا بڑا شکار ملک نکلا جہاں اب تک سولہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں، آٹھ سو تیرہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد تین ہزارایک سو پچاس ہوگئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید آٹھ افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد انتیس ہوگئی، تین سو سات نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزارایک سو اٹھائیس ہوگئی۔ امریکا میں بھی وائرس سے ہلاکت سامنے آگئی، امریکی وزارت صحت کے حکام نے تصدیقی بیان بتایاکہ ہلاک شخص واشنگٹن کے علاقے کنگ کاؤنٹی کا رہائشی تھا۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading