دابھولکر کے قاتلوں کو حکومت کی مرضی کے مطابق ضمانت:سچن ساونت

ممبئی:14ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز) ڈاکٹر نریندر دابھولکر کے قتل میں شامل 3 ملزمین کو محض اس بنیاد پر کہ 90 دنوں میں چارج شیٹ نہیں داخل کی گئی اس لئے انہیں ضمانت مل گئی۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے اوران ملزمین کو ضمانت ملے یہ حکومت کی خواہش تھی۔

یہ سنسنی خیز الزام آج یہاں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت نے عائد کیا ہے۔اس تعلق سے سچن ساونت نے کہا کہ امول کالے، راجیش بنگیرا اور انل دگویکر کو محض کرناٹک ایس آئی ٹی کی کوششوں سے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ سی بی آئی جیسا ادارہ ان ملزمین تک نہیں پہونچ سکا تھا ۔ سی بی آئی نے یواے پی اے قانون کے تحت ان تینوں پر معاملہ درج کیا تھا۔ اس قانون کے تحت درج کئے گئے مقدمے میں پولیس وتفتیشی ایجنسیوں کو 90 دنوں کے تک چارج شیٹ داخل کئے جانے کی سہولت دی گئی ہے۔

اس ضمن میں تفتیشی ایجنسی کو عدالت میں درخواست داخل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ لیکن اس معاملے میں سی بی آئی نے 90 دنوں کے اندر چارج شیٹ تو داخل کیا ہی نہیں ، عدالت میں اس مدت کے اضافے کے لئے درخواست بھی نہیں داخل کی۔ بلکہ سی بی آئی کے وکیل تقریباً دو دنوں تک عدالت میں حاضر تک نہیں تھے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان ملزمین کو حکومت کی منشاءکے مطابق ضمانت دی گئی ہے۔ سچن ساونت نے کہا کہ کرناٹک حکومت نے اگر باریک بینی سے جانچ نہیں کی ہوتی تو یہ معاملہ کبھی منظرِ عام پر نہیں آیا ہوتا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading