حیدرآباد 14؍ڈسمبر .حضرت مولانا خواجہ شریف صاحب شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ حیدرآباد کا آج بتاریخ 14؍ڈسمبر بروزِ جمعہ قریب 11؍بجے انتقال ہوگیا ‘ حضرت شیخ الحدیث کی وفات عالمِ اسلام بالخصوص شہریانِ حیدرآباد کے لیے عظیم خسارہ ہے اور جامعہ نظامیہ کے لیے یہ خلاء پر ہونا نہایت مشکل ہے۔ حضرت پچھلے کچھ عرصہ سے علیل تھے شہر کے مختلف علماء کرام عمائدین ملت اور سیاسی و سماجی قائدین موقع بموقع آپ کی عیادت کررہے تھے آج داعیٔ اجل کو لبیک کہتے ہوئے تمام کو داغِ مفارغت دے گئے۔ الله تعالی حضرت کی مغفرت فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے‘ محبین متوسلین شاگردوں کو آپ کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین