خوشبو عارف سید نے حاصل کیا گولڈ میڈلانٹرنیشنل انڈو ریو کراٹے فیڈریشن کے ذریعے منعقدہ آن لائن کاتا مقابلہ
تھانے (آفتاب شیخ)
کورونا کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام قوانین و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوے انٹرنیشنل انڈو ریو کراٹے فیڈریشن کے ذریعے 14 سوابھیمان بھارت کپ منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 350 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جس میں تھانے میں مقیم سینٹ جان اسکول کی طالبہ خوشبو عارف سید نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ عیاں رہے کہ اس قبل بھی دبئی اور دیگر ممالک میں منعقدہ کراٹے مقابلوں میں حصہ لیکر خوشبو نے گولڈ میڈل اور دیگر انعامات حاصل کیے ہیں۔ چار انٹرنیشنل گولڈ میڈل حاصل کرنے والی خوشبو نے اس مقابلے میں اسسٹنٹ کریو کے فرائض بھی انجام دیئے۔ کوچ فراز شیخ کی رہنمائی میں خوشبو نے ان مقابلوں کی تیاری کی ہے۔ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد خوشبو نے بتایا کہ کوچ فراز شیخ اور اس والدین و اہل خانہ نے ہمیشہ اس کی حوصلہ افزائی کی ہیں۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے پر رابوڑی علاقے کے سماجی، تعلیمی اداروں کے ذمہ داران و اہلیانِ رابوڑی نے خوشبو سید کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل اسی طرح رابوڑی کا نام روشن کرنے کے لئے نیک خواہشات دی۔