خسرہ۔روبیلا ٹیکا کاری کی وجہ سے بچوں کی طبیعت خراب

جھُنجھُنو،22جولائی(یو این آئی) راجستھان میں ضلع جھُنجھُنو کےسورج گڑھ سب ڈیویژن میں آج اسکولوں میں ٹیکاکاری کے بعد ڈیڑھ سے دو درجن بچوں کی طبیعت بگڑ گئی جنھیں علاج کے لیے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت کے ذریعے آج سے شروع کیے جانے والے خسرہ۔روبیلا مہم کے تحت بچوں کی ٹیکا کاری کی جارہی ہے۔ اس دوران کاکوڑا گاؤں کے شیخاواٹی اسکول اور اسی پنچایت کے خیالیوں کی ڈاڑھی گاؤں کی وجےانٹرنیشنل اسکول کے بچوں کی ٹیکاکاری سے انفیکشن ہونےکی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد بچوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیکاکاری مہم کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے پرائیویٹ اسکول کو کوئی ہدایت اور گائڈ لائن نہیں دی گئی تھی کہ ٹیکاکاری کے دوران بچوں کو خالی پیٹ رہنا ہے۔ اسکول انتظامیہ میڈیکل محکمہ کی ٹیم کو بچوں کے خالی پیٹ بتاکر ٹیکے نہ لگانے کی بات کہتے رہے لیکن میڈیکل ٹیم زبردستی اپنا ہدف پورا کرنے کے لیے بچوں کے ٹیکے لگائے جن سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading